ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کاامکان

شائع 10 اپريل 2016 11:46am

rain

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے دور روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ روزمالم جبہ میں سب سے زیادہ بارش انتیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ جبکہ آج سے دو روز کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارشوں کا امکان ہے ،جس کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، فاٹا اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواﺅوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں انیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ
حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔