ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور :ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔
تین بج کر انتیس منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی دو سو چھتیس کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پنجاب کے مختلف شہروں، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر سمیت بھارت اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں، دفاتر اور مارکیٹوں سے باہر نکل آئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔