آئی ایس پی آر:کنٹرول لائن پراشتعال انگیزی پر ڈی جی ایم او کا احتجاج

شائع 10 اپريل 2016 04:57pm

ispr_Image

 راولپنڈی :بھارت کی جانب سے رات گئے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا۔ معاملے پر پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے شدید احتجاج کیا۔کچھ دن کی خاموشی کے بعد بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی نیزہ پیر سیکٹر میں آدھی رات کو ہلکے اوربھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی فوج کی جانب سے کنڑول لائن پر اشتعال انگیزی پر بھارت کے ڈی جی ایم او سے رابطہ کیا اور کنڑول لائن پر اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت لائن ایف کنڑول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے، بھارت کو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔