بھکر ،دریا خان :سر چ آپریشن ،چھیالیس ملزمان گرفتار
بھکر ،دریا خان :بھکر اور دریا خان کے علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران چھتیس مشتبہ اور پانچ اشتہاریوں سمیت چھیالیس ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے بھکر اور دریاخان میں کچے کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران بایومیٹرک آلات کی مدد سے کچے کے رہائشی متعدد افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے یا وہ مشکوک تھے، جنہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھکر سے چھبیس، دریا خان سے بارہ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک شخص کے خلاف کرایہ ایکٹ اور پانچ افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ اور دو کے خلاف منشیات رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔