پی آئی اےسےایئرلائن کےانتظامات سےمتعلق ریکارڈز طلب

شائع 11 اپريل 2016 07:40am

pia-operation

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی آئی اے کوہدایات جاری کردیں۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی آئی اے سے ایئر لائن کے انتظامات اور آپریشنز سے متعلق ریکارڈز طلب کر لیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ دو ہزار دس سے تاحال کی جانے والی بھرتیوں کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔نئے سی او او کی تعیناتی اورجرمن شہری کی بطور چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی کی وضاحت دی جائے۔سی او او کی بھرتی کے لیے اشتہار نا دئے جانے کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ تنخواہ ، مراعات ، قابلیت اور تجربے کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

قومی ایئر لائنز کے ڈائیریکٹرز، جنرل منیجرز کی تعداد اور تنخواہوں کا اسٹرکچرزاور فرائض کی نوعیت بتائی جائے۔ایک لاکھ سے زائد تنخواہیں پانے والے ملازمین کی تعداد ، عہدے اور قابلیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیاجائے۔بیڑے میں موجود طیارو ں کی کل نشستوں کی تعداد ،ڈومیسٹک اور بین الاقوامی روٹس کا تقابلی جائزہ پیش کیا جائے۔
ایندھن کی کھپت کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیاجائے۔حج اور عمرہ کرایوں میں تبدیلیوں کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے۔