خیبرپختونخوااسمبلی:ضمنی الیکشن، کاغذات کی جانچ پڑتال آج سےشروع

شائع 11 اپريل 2016 09:50am

nominatin-paper

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوگی ، پولنگ بارہ مئی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا جو کل تک جاری رہے گا۔

کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں چودہ اپریل تک داخل کی جاسکیں گے اپیلوں پر فیصلہ اٹھارہ اپریل تک کیا جائے گا،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی انیس اپریل تک واپس لے سکیں گے جبکہ بیس اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔

ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ بارہ مئی کو ہو گی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پاکستان مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کے انتقال کے باعث خالی ہو گئی تھی۔