اسلامی نظریاتی کونسل میں توسیع کی منظوری

شائع 11 اپريل 2016 10:15am

nazrayari-council

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل نے کونسل کی توسیع کی منظوری دے دی۔ سفارشات حکومت کوبھجوائی جائیں گی۔ اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں ممبران سفارشات پرعملدرآمد نہ ہونے پرپھٹ پڑے۔

افتخارحسین نقوی نے کہا ہماری سفارشات پر سینیٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیاں غورنہیں کررہیں۔ ہمیں اسمبلیوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہا کہ بہتریہی ہے ہمیں ایجنڈے پررہ کربات کرنی چاہیے۔

زاہد قاسمی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرعمل درآمد کیلئے ایک وفد تشکیل دیا جائے جوصدرمملکت اوروزیر اعظم سے ملاقات کرکے سفارشات پرعملدرآمد کی بات کرے جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے تمام ارکان نے متفقہ طورپرکونسل کی توسیع کی منظوری دیدی۔ توسیع منصوبہ کیلئے سفارشات حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔