گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع
گلگت :گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، غذر اور اسکردو کے پہاڑوں پر برفباری اور لینڈ سلائڈنگ سے شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں ایک بار پھر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بالاکوٹ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں، جس کے باعث تراسی غیر ملکی سیاح سمیت سیکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔
سکردو میں بھی حالیہ بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائڈنگ سے شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تعطل کا شکار ہوگیا ہے،علاقے میں پیٹرول، ڈیزل اورایل پی جی نایاب ہوگیا ہے،انتظامیہ نے عوام اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے تیل کی فراہمی مکمل بند کردی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خراب موسم کے باعث اسلام آباد اورسکردو کے مابین پی آئی اے کی پرواز بھی تعطل کا شکارہوگئی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔