بلاول بھٹو آج دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے،جہاں وہ ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے،وہ ایک ہفتے تک وفاقی دارالحکومت میں قیام کریں گے، جس کے دوران وہ زرداری ہاوٴس میں پیپلزپارٹی کشمیر اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے جس میں کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پارٹی اجلاس میں بلاول کے دورہ کشمیر کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ بلاول بھٹو پارٹی کی سینئر قیادت کے ساتھ پانامہ پیپرز پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔