قومی احتساب بیورو آرڈینیس میں ترمیم کا بل پیش

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2016 08:11am

national-asem

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے قومی احتساب بیورو آرڈینیس میں ترمیم کا بل پیش کردیا،حکومت کی مخالفت پر بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدرات قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے عمران ظفرلغاری نے قومی احتساب بیوروآرڈینیس میں ترمیم کا بل پیش کیا،وزیرقانون زاہد حامد نے بل کی مخالفت کر دی۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ یہ فوجداری قانون ہے اور اس پر صوبے قانون سازی نہیں کر سکتے،حکومت اپنا نیب ترمیمی بل لا رہی ہے،اپوزیشن جماعتیں تجاویز دیں،عمران طفر لغاری نے کہا کہ نیب کی کوئی ضرورت نہیں،صوبوں میں اینٹی کرپشن کے محکمے موجود ہیں،نیب کا نیا قانون بنایا جائے جوکسی صورت شخصی نہ ہو۔

ڈپٹی اسپیکرنے قومی احتساب بیورو آرڈینیس میں ترمیم کا بل کمیٹی کو بھجوا دیا،خواتین اوراقلیتوں کو نششتوں کی الاٹمنٹ کسی بھی جماعت کے ووٹوں کی بنیاد پر کرنے کیلئے نعیمہ کشور کا آئین میں ترمیم کا بل بھی کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔