مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس جاری

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2016 08:19am

molana-sheraini

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں جاری ہے، اجلاس میں بچوں پرجسمانی تشدد کی روک تھام کے بل پرغورکیا جا رہا ہے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں بچوں پرجسمانی تشدد کی روک تھام کے بل پرغورکیا جا رہا ہے،کونسل ایج بل کی سات شقوں کا جائزہ لے کراپنی سفارشات پیش کرے گی۔

کونسل نے گزشتہ روزجسمانی تشدد کی روک تھام کیبل کی چھبیس شقوں کا جائزہ لے لیا تھا۔۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کے بعد ایج سہ پہرمیڈیا سے بات چیت کریں گے۔