لاہور ہائیکورٹ: نیب حکام سے چودہ اپریل کو جواب طلب
فائل فوٹولاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات نیب سے کروانے کے لیے دائر درخواست میں نیب حکام سے چودہ اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام پر بے نام کمپنیاں منظر عام پر آئی ہیں،پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب جیسے ادارے کے ہوتے ہوئے کسی عدالتی کمشن کی ضرورت نہیں ہے،عدالت نیب سے تحقیقات کروانے کے احکامات جاری کرے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد نیب حکام سے چودہ اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔