کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری نہ کرے،احسن اقبال
فائل فوٹولاہور: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری نہ کرے،مسلم لیگ ن کے منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی اہمیت دھول برابر رہ جائے گی۔
نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں گرلز ہاسٹل اور یوتھ ڈویلپمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھا کہ ملکی سیاست میں ہلچل کی وجہ کچھ لوگوں کی منفی خواہشات ہیں۔کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری نہ کرے،اسی لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملکی زرمبالہ میں اضافہ ہوا ہے برآمدات میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے لیکن جیسے ہی پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔