گلگت بلتستان: اشیائے خوردونوش کا بحران

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2016 04:57pm

giglt_image
فائل فوٹو

گلگت :حالیہ بارشوں کے بعد شاہراہ قراقرم کی بندش کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں اشیائے خور و نوش اور پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔

گلگت بلتستان کے دس اضلاع کے عوام آٹا، گندم اور دیگر اشیائے خور و نوش اور پیٹرولیم مصنوعات نہ ملنے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔محکمہ خوراک کے ڈپووٴں میں آٹے اور گندم ختم ہوچکی ہے، ٹرانسپورٹ کا بڑا حصہ بند ہے، دور دراز علاقوں میں قحط کی صورتحال ہو گئیہے۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم کی بحالی میں مزید پانچ سے چھ دن لگ سکتے ہیں۔