پمز میں لڑکی سے زیادتی ،ملزم گرفتارکرلیا گیا ،طارق فضل چوہدری

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2016 05:25pm
tariqfazal_imaeg فائل فوٹو

پمز میں معذورلڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تصدیق کردی گئی۔ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کہتے ہیں کہ تحقیقات کے بعد ملزم کو نوکری سے فارغ اور ہری پور سے گرفتار کرلیا ہے۔

وفاقی وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے پمز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ میں زہنی معذور لڑکی سے جنسی تشدد کی کوشش کرنے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نوکری سے فارغ اورہری پور سے گرفتار کردیا ہے اوراس روز آئی سی یو میں مامورسٹاف کو بھی معطل کردیا ہے۔ اس گھناونی حرکت کرنے والے کو نشان عبرت بناییں گے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ فرانزک رپورٹ جلد مکمل ہو،مبینہ واقعے کے روزغفلت کے مرتکب پمز اسٹاف کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے خصوصی اقدامات بھی کررہے ہیں۔