اسٹیون اسپیل برگ، حیدر گیلانی کی3 سالہ قید پر فلم بنانے کے خواہشمند
لاہور:پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حال ہی میں بازیاب ہوئے بیٹے علی حیدر گیلانی کی زندگی پر ہالی وڈ کے مشہور ہدایت کار اسٹیون اسپیل برگ نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جراسک پارک کے ہدایت کار نے حیدر کو فون کرکے رہائی ملنے پر مبارک باد دی اور ان کے قید میں گزارے گئے 3برسوں پرفلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اسٹیون سے پہلے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی حیدرکو ان کی زندگی پر کتاب لکھنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 3 سال ایک دن بعد گزشتہ ہفتے بازیاب کروایاگیا تھا،ان کی رہائی پر یوسف رضا گیلانی سمیت ان کے گھر والوں نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا تھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔