لیجنڈری اداکار علاؤالدین کوبچھڑے 33برس بیت گئے
علاؤالدین آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں - فائل فوٹولاہور:لالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار علاؤالدین کو مداحوں سے بچھڑے آج 33برس بیت گئے۔
اداکار علاؤالدین نے اپنے کیریئر میں کئی لازوال کردار ادا کئے جن کی نظیر نہیں ملتی۔
راولپنڈی کے کشمیری گھرانے میں آنکھ کھولنے والے ماضی کے مقبول اداکار علاؤالدین کو یوں تو ابتدا ءمیں گلوکاری کا شوق تھا مگر قیام پاکستان سے قبل ہدایت ایس یو سنی کی فلم میلا میں ایک بوڑھے شخص کے کردار نے انہیں کامیاب ہیروز کی صف میں لا کھڑا کیا۔
قیام پاکستان کے بعد اداکار علاؤالدین لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے ہدایت کار و فلمساز نذیر کی فلم پھیرے میں ولن کا کردار ادا کیا۔
علاؤ الدین نے اپنے فلمی کیرئیر میں رنگو جٹ، یملا جٹ، دوآنسو، گھبرو، تڑپ، دیدار، رات کی بات اور دیگر ناقابل فراموش فلموں میں کام کیا۔
لالی ووڈ انڈسٹری کا یہ عوامی فنکار 13 مئی 1983کو اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔مگر اپنے فن اور منفرد انداز اداکاری کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔