انہترواں کانز فیسٹیول آب و تاب سے جاری
فائل فوٹو
پیرس :پیرس میں انہترواں کانز فلم فیسٹیول پوری آب و تاب کیساتھ جاری ہے، فلموں کی نمائش کی ساتھ اداکاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خوشبووٴں کے شہر پیرس میں انہترویں کانز فلم فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پر ہیں میلے میں فنکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کانزمیلے کے سیکنڈری مقابلے کی دوڑ میں مصری فلم ایشطباک اور فرانسیسی ڈرامے ریسٹر ورٹیکل کی نمائش ہوئی، ڈرامے کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پرواک کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
جیوری ممبران کے ہمراہ مایہ ناز فلموں کے ہدایت کاروں اور ڈائریکٹرز نے بھی ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے ،سوئس اداکارہ مارتھ ملر کی قیادت میں جیوری ممبران اٹھارہ فلموں میں سے بہترین فلم کا انتخاب کریں گے ،جسے ان سرٹن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
کانزفلم فیسٹیول میں سکینڈری مقابلے میں منتخب فلم کو ان سرٹن ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے جو پام دی اور ایوارڈ کے برابر ہے۔کانز فلم فیسٹیول بائیس مئی تک جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام میں بہترین فلم کو پام ڈی اور ایوارڈ نوازا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔