فلم انڈسٹری کی ہم شکل اداکارائیں
کہتے ہیں دنیا میں ایک ہی چہرے کے سات لوگ ہوتے ہیں۔ اب تک اسے صرف دیومالائی تصور ہی سمجھا جاتا تھا۔ لیکن ان شخصیات کو دیکھتے ہوئے یہ بات یقینی ہے کہ دنیا میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے انسان موجود ہیں۔
ایشوریا راۓبچن / کلاؤدیا لنکس
ایشوریا راۓ بچن کی شبیہ حیران کن حد تک کلاؤڈیا لنکس سے ملتی ہے جو کہ ایک اداکار، ماڈل اور سابق پرشیئن پاپ اسٹار ہیں۔
ایشا گپتا / انجلینا جولی / زانا کراسنیکی
شدید چمک، اٹھتے ہوئے گال، متوازن جبڑوں کی لائن اور پاؤٹی ہونٹ ایشا گپتا، انجلینا جولی، اور زانا کراسینیکی حیران کن حد تک ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔
آلنکریتا ساہائی / نرگس فخری
دو ہزار چودہ کی مس ڈیوا ارتھ النکریتا سہائی، نرگس فخری سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔ دونوں کے ملتے جلتے چہرے اور ایک جیسے پوز نے میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔
وانیہ مشرا /چترانگڑا سنگھ
جب ایکٹر اور ماڈل وانیہ مشرا کو2012 میں فیمینا مس انڈیا کا تاج پہنایا گیا تو ہر کوئی ان کے چترانگڑا سے مشابہت کی بات کر رہا تھا۔ دونوں حسیناؤں میں بہت سی ایسی مماثلتیں ہیں جنکو دیکھ کر آپ واقعی کنفیوز ہو جائیں گے۔
آڈرے ہیپ برن / میریگونا ڈریگوشا
جب میریگونا مس یونیورس 2009 کے مقابلے میں جامنی گاؤن پہن کر ریمپ پر واک کر رہی تھیں تو لوگوں نے محسوس کیا کہ ان کا سراپا ایک پرانی برطانوی اداکارہ آڈرے ہیپ برن کے مماثل ہے کیونکہ انہوں نے اس وقت میریگونا جیسا ہی لباس اور ہیئر اسٹائل اپنایا ہوا تھا۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔