عامر خان کا فلم دنگل کیلئے حیرت انگیز کارنامہ
ممبئی:بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی آنے والی فلم' دنگل' کیلئے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کر کے سب کو حیران کردیا۔
انہوں نے فلم میں پہلوان کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے صرف 6 ماہ میں 68 کلو سے93 کلو وزن بڑھایا۔
اور اب انہوں نے 25 ہفتوں میں 25 کلو وزن کم کیا ہے۔
عامر نے گزشتہ دو ماہ پہلے اپنی سالگرہ کے دن وزن میں 13 کلو کمی کرکے سب کو سرپرائز کردیا،اس حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے 13 کلو وزن صرف ڈھائی ماہ میں کم کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم دنگل جون میں ریلیز کی جائے گی ،فلم میں عامر خان بھارت کے مشہور ریسلر مہاویر پھوگٹ کا کردار نبھا رہے ہیں ،مہاویر کامن ویلتھ گیمز میں 3 بار گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔
بشکریہ:سانٹا بانٹا
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔