فاضل چربی کو ختم کریں ان 5 انوکھے طریقوں سے

شائع 19 مئ 2016 07:49am
weight-loss فائل فوٹو

خواتین ہوں یا مرد ہوں ، ہر کوئی اپنے وزن اور موٹاپے سے پریشان ہیں، ان افراد کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ راتوں رات ان کا وزن کم ہوجائے اور بہت سلم اور اسمارٹ بن جائیں۔

اب اس کام کےلیے خواتین اور مرد ہر طرح کے طریقے اور ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں کہ کسی طرح وہ دبلے اور پتلے نظر آئیں۔ اس کے لیے وہ مہنگی سے مہنگی اشیاء اور ایکسرسائز مشین بھی خرید لاتے ہیں۔ لیکن ان تمام چیزوں کا اثر کوئی بھی نہیں ہوتا اور وزن اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو 5 ایسی چیزیں بتائیں گے، جن کے ذریعے آپ با آسانی وزن کم کرسکتے ہیں اور جسم میں موجود فاضل چربی بھی کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔

وہ 5 انوکھی چیزیں درج ذیل ہیں۔

٭ لیمن جوس

ہر کوئی جانتا ہے کہ لیموں وزن گھٹانے میں کتنا فائدہ مند ہے۔وزن کم کرنے کے لیے ہر کوئی یہی تجویز کرتا ہے کہ گرم پانی میں لیموں کا شامل کرکے روزانہ صبح پی لینے سے آپ کا نظام ہاضمہ بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔لیکن کھانے سے پہلے اگر لیموں کے چند قطرے پی لینے سے آپ کا شوگر لیول ٹھیک رہتا ہے۔اس کے علاوہ لیموں جسم سے فاضل چربی ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭دار چینی

دار چینی سے گلوکوز بیلنس رہتا ہے اور یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ دار چینی کا استعمال اکیلے بھی کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ اس کو چائے وغیرہ میں ڈال کے بھی پیا جا سکتا ہے۔

٭پسی لال مرچ

کیا آپ جانتے ہیں پسی لال مرچ جسم میں سے فاضل چربی ختم کرنے میں بے حد فائدہ مند ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پسی لال مرچ سے میٹابولیزم ریٹ بڑھتا ہے اور اس سے جسم میں موجود فاضل چربی کا خاتمہ ہوتا ہے۔

٭ ہلدی

ہلدی کے فوائد سے کون واقف نہیں ہے۔ ہلدی وہ واحد مصالحہ ہے، جو کھانوں کو بھی لذت بخشتا ہے، خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے وزن کو کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ہلدی کا روزانہ استعمال آپ کو ہر قسم کی بیماری سے بچاتا ہے۔

٭ السی کے بیج

السی کے بیج میں اومیگا 3 وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ، جوکہ انسان صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ السی کے بیج سے بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ان بیجوں کے ذریعے فاضل چربی با آسانی کم ہوجاتی ہے اور پرکشش نظر آنے لگتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔