سنجے اور سلمان کے درمیان دوریاں کیوں آگئیں؟؟؟
فائل فوٹونئی دہلی:بولی وڈ ادا کار سنجے دت اور سلمان خان کے درمیان رنجشیں طول پکڑ گئیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق یہ رنجشیں تب شروع ہوئیں جب سنجے جیل میں تھے اور سلمان نے انہیں پراجیکٹ حاصل کرنے کیلئے اپنی منیجر کو ملازم رکھنے کی تجویز دی تھی۔
سنجے نے منیجر کو ملازم تو رکھ لیا لیکن انہیں کوئی کام نہ ملا۔ جلد ہی انہیں یہ احساس ہوا کہ اس کی وجہ منیجر کی پروڈکشن ہاؤسز کو بھری معاوضہ بتا نا تھا۔ سنجے نے منیجر کو ملازمت سے فارغ کردیا جو انکے اور سلمان کے درمیان اختلافات کا سبب بنا۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔