یہ بائیس طریقے اپنائیں وقت پر قابو پائیں
روزانہ دن کے آغاز پر ہمارےذہن میں کام کا ایک انبارموجود ہوتا ہے ہمیں یہ اندازہ ہی نہیں ہو پاتا کہ ہمارے لئے سب سے اہم کام کونسا ہے اور اسے کس طرح کم وقت میں مکمل کرنا ہے ہم بغیر کسی ترتیب کے کام کرتے جاتے ہیں وقت اور توانائی دونوں ہی جواب دینے لگ جاتے ہیں اوردن کے آخر میں ہمارے آدھے سے زیادہ کام رہ جاتے ہیں۔ مگر وقت کو صحیح طرح استعمال کرنے کے بھی کئی طریقے ہے جسے اپنا کر ہم اپنے تمام کام وقت پر کرسکتے ہیں
یہاں بائیس ایسے طریقے بتائیں جارہیں ہیں جو آپ کاوقت بچانے کے لئے مفید ثابت ہو ں گے۔
فیصلہ کریں کہ آپ کے لئے سب سے اہم کام کیا ہے؟ کیوں کہ آپ کئی سالوں سے روزانہ کی بنیاد پر جو کام کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس میں اسی فیصد کام وہ ہیں جن میں آپ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ آپ مصروف تو رہے مگر بے سود۔
پرسکون نیند،متوازن غذااور ورزش یہ تینوں آپ کو مقصد حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے کیوں کہ یہ آپ کی توجہ،ترغیب اورتوانائی کے لیول کو بڑھائیں گے۔
دو منٹ کےاصول کواپنائیں: اگر آپ کچھ ایسا کام کرنا چاہ رہے ہیں جو دو منٹ میں ہوسکتا ہے جیسے کسی میل کا جواب دینا یہ گھر کا کوئی کام تو اسے فوراً کر لیں اسے بعد میں کرنے کے بارے نہ سوچے ابھی یہ دو منٹ میں ہو جائے گا مگر بعد میں یہ زیادہ وقت لے گا اور ذہنی کوفت کا باعث بھی ہوگا ۔
پانچ منٹ والا اصول اپنائیں: کسی بڑے کام کو شروع کرنے کےلئے آپ کسی حد خوف کا شکارہوجاتے ہیں کہ یہ ختم کیسے ہو گا۔ آپ ٹال مٹول سے کام لینے کے بجائے اس کام کو صرف پانچ منٹ دیں اور اسے شروع کریں آپ دیکھیں گے یہ کام روانی سے ہو نے لگے گا۔
کام میں مہارت حاصل کرنے کے لئے اسے بار بار کریں:اگر آپ کسی کام میں ماہر ہونا چاہتے ہیں تو اسے روزانہ کی بنیاد پرکریں یہاں تک کہ تہواروں میں بھی اپنے آپ کو رعایت نہ دیں۔
چھوٹی عادتیں:اس کا پانچ منٹ کے اصول سے گہرا تعلق ہے یہ آپ میں جلد کام کرنے کی اچھی عادت پروان چڑھاتا ہے۔
آپ کی یاداشت کا امتحان:آپ کتنے ہی ذہین ہیں پھر بھی ہر چیز کو اپنے دماغ سے نکال دیں تمام کام کو ایک نوٹ بک میں لکھ لیں یا اپنے فون کی ٹوڈو لسٹ ایپ میں ڈال دیں اس طرح ذہن الجھنوں سے آزاد رہے گا۔
اگر ممکن ہو تو ان چند ٹولز کو اپنائیں:اپنے کام کا شیڈول بناتے وقت کچھ ایپس کو بھی استعمال کریں جیسے ٹوڈو میسینجر،گوگل کیلینڈر ان کے ذریعے آپ کا کام آسان ہو جائے گا اگر یہ ممکن نہ ہو تو پین پیپر سے بھی کام لیا جاسکتا ہے۔
معمولات ٹولز کو نقصان پہنچاتے ہیں:آپ کونظم وضبط کی ضرورت ہے اس کےلئے ضروری ہے آپ دن کے آغاز پرروزانہ کے کام کے حوالے سے ایک مختصر نوٹ تحریر کریں یہ آپ کے کام کی فوقیت جانے کےلئے ایک معقول عمل ہے یہ آپ کی توجہ غیر ضروری کام سے ہٹاکر آپ کا وقت بچائے گا۔
وقت کے ساتھ مقابلہ: جو کام آپ کے ہاتھ میں ہے اسے تیس منٹ دیں اس دوران کوئی کام نہ کریں جیسے فون پربات،ای میل،فیس بک کچھ بھی نہ کریں بس کام پر توجہ دیں۔
ہمیشہ ہیڈفون پہنے:یہ صرف میوزک سننے کے لئے نہیں بلکہ جو آپ سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے۔
ای میل کا شیڈول بنائے اور ان بکس کو خالی رکھیں:کبھی بھی دن کے آغازمیں ای میل نہ پڑھے اور نہ ہی شام کے اوقات میں یہ آپ کے دن کو برباد کر دے گا آپ دن میں صرف تین مرتبہ ای میل چیک کر سکتے ہیں ایک دن کے گیارہ بجے دوسرا دوپہر دو بجے اور تیسرا شام پانچ بجے آپ کا ای میل ان بکس آپ کی ضروری کام کی فہرست نہیں ہے صرف ضروری ای میل کا جواب دیں باقی ڈیلیٹ کردیں۔
فون کے لئے بھی حکمت عملی:ہر کال پر بات نہ کریں فون کو ہمیشہ سائیلنٹ پررکھیں کام سے فارغ ہو کر فون کا جواب دیں۔
مختصرکام کی کھیپ:جیسے میل،فون،فیس بک ان کام کو ایک ساتھ کرلیں۔
ایم آئی تھری: موسٹ امپورٹینٹ تھری ٹاسکس کا تعین کریں اور ان میں جو زیادہ اہمیت کا حامل ہو اسے دن کے آغاز پر سب سے پہلے کریں۔
قوت ارادی کا کم ہونا:یہ نہ سوچے کہ جب آپ پریشان ہوں گے تو قوت ارادی آپ کو مدد فراہم کرے گی آپ صرف صبح میں کسی بھی کام کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں تمام کام خود بہ خود ممکن ہوتے جائیں گے۔
سب سے زیادہ پاورفل چیز:ہمیشہ اپنے آپ سے یہ سوال کریں کہ وہ کیا طاقت ور کام ہے جو آپ ابھی کرسکتے ہیں یہاں پانچ منٹ والا اصول اپنائیں۔
کچھ کام پس پشت ڈال دیں: کسی بھی کام پرابتداء میں زیادہ وقت نہ لگائیں اگر آپ کا کام آپ کے لئے شرمندگی کا باعث نہیں ہے تو اسے کچھ عرصے بعد کرلیں۔
دباؤ سے معجزہ بھی ہو سکتے ہیں: انعامات یا سماجی وابستگی کا استعمال کریں۔
شیڈول میں ٹال مٹول:ذہن کوبھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے اسے آرام دینے کے لئے کبھی کبھار شیڈول سے انحراف کیا جاسکتا ہے اور اپنی پسندیدہ فلم یا ڈراما دیکھ کردماغ کوپرسکون بنایا جا سکتا ہے۔
ختم کرنا، نہیں کہنا،نظراندازکرنا: شیڈول کے پابند نہ بنے کبھی اسے نظر انداز کرکے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی وقت گزاریں اس بات سے کچھ لوگ آپ سے خفا بھی ہوں گے مگر آپ ان کی پروا نہ کریں اپنے چاہنے والوں کے لئے کچھ کریں جن کی آپ پروا نہیں کرتے ہیں تاکہ وقت گزرنے کےبعد آپ کو پچھتانا نہ پڑے۔
جعلی نہ اہل نہ بنے:یہ ایک سیاسی طریقہ ہے اپنے آپ کو دوبارہ پچھلے طرز زندگی میں لے جانے کا آپ ثابت قدمی کے ساتھ ان تمام تجاویز پر عمل کریں اور وقت کام مکمل کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔