عالیہ بھٹ  پھنس گئیں بڑی مصیبت میں

شائع 30 مئ 2016 09:03am

alia2000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ  اپنی فلم'اڑتا پنجاب' کے باعث مصیبت  کا شکار ہو گئیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کی آنے والی فلم اڑتا پنجا ب سینسر بورڈ کے معیار پر پوری نہیں اتر سکی ۔

سینسر بورڈ ممبران کے مطابق فلم میں ضرورت سے زیادہ ڈرگز کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ سے اس حوالے سے جب بات کی گئی تو انہوں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے بورڈ کے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ فلم میں 40 مختلف سین سینسر ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ ایک طویل عرصے بعد کرینہ کپور بھی شاہد کے ساتھ نظر آئیں گی۔