رام گوپال ورما نے 'بچن فیملی' کے رازوں سے پردہ اٹھادیا
ممبئی:بولی وڈ کے مایا ناز ہدایت کار رام گوپال ورما نے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی ان کی فیملی کے ساتھ قریبی تعلق قائم نہ کریں ۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رام گوپال ورما نے مسٹر بچن کے ساتھ متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'سرکار'،'نشبد'اور 'ڈیپارٹمنٹ' وغیرہ شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت سی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اسلئے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہوں گے ،تاہم میں بتانا چاہوں گا کہ امیتابھ کی جانب سے مجھےکبھی بھی کسی تقریب میں نہیں بلایا جاتا،یہاں تک کہ انہوں نے مجھے 'ہولی ' کی پارٹی کی دعوت بھی نہیں دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے میں یقین نہیں رکھتا ،اس کے علاوہ انڈسٹری کے تمام لوگوں کے ساتھ صرف کام کی حد تک تعلق رکھتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کے زمانے میں بھی میرا کوئی دوست نہیں تھا ۔
انہوں نے دوستی نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی کسی دوسرے انسان کی حقیقت میں کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ رام گوپال ورما اپنی کامیاب فلم 'سرکار' کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں،اس بار بھی فلم(سرکار3) میں مرکزی کردار امیتابھ بچن ہی نبھائیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔