ورون دھون اور جان ابراہم پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر
فائل فوٹو
ممبئی :بالی ووڈ اداکار ورن دھون اور جان ابراہم پہلی بار فلم ڈشوم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔
فلم نے ریلیز سے قبل ہی بالی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔بالی ووڈ فلم ڈشوم کے ٹریلر کو ہندی فلموں کی تاریخ میں پہلی بار پانچ سو پچاس جگہوں میں ایک ساتھ اور ایک وقت میں ریلیز کیا جائے گا ۔
ایکشن،کامیڈی ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم میں دونوں ہیروز کو ایک ہی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے جس کے بعد شروع ہوتا ہے لو ٹرائی اینگل فلم میں جان ابراہم اور ورن دھون کے ساتھ جیکلین فرنینڈس اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔ایکشن ڈرامہ فلم رواں سال چھبیس جولائی کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔