اداکار عنایت حسین بھٹی کو ہم سے بچھڑے17برس بیت گئے
فائل فوٹولاہور:ماضی کے معروف گلوکار، ہدایتکار اور اداکار عنایت حسین بھٹی کو ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔ان کی فنی خدمات آج بھی ان کی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں۔
بارہ جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہونے والے عنایت حسین بھٹی نے فلمی سفر کے آغاز میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھولیا۔ 1993 میں فلم شہری بابو سے اداکاری کا آغاز کرنے والے عنائت حسین بھٹی کی اصل پہچان پلے بیک سنگنگ بنی۔
پلے بیک سنگنگ کے سپر سٹار عنایت حسین بھٹی نے متعدد ہٹ گانے گائے جو آج بھی سننے والوں کے کان رس گھولتے ہیں۔
عنایت حسین بھٹی 31 مئی 1999 کو 71 برس کی عمر میں اپنے مداحوں سے بچھڑ گئے لیکن فنونِ لطیفہ میں وہ اپنی خدمات کے باعث آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔