رمضان اور موٹاپا

شائع 07 جون 2016 06:10am
فائل فوٹو

پاکستان میں لوگوں کا آج پہلا روزہ ہے۔ رمضان کے آتے ہی لوگ اپنے کھانے کے حوالے سے بہت فکرمند ہوجاتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو اپنے وزن کی وجہ سے بے حد پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کچھ ایسا کھائیں کہ جس سے ان کا رمضان میں وزن بالکل نہیں بڑھے ،ا س کے ساتھ ساتھ سحری اور افظار میں پیٹ بھی بھر جائے۔

آج ہم ان لوگوں کی مشکل آسان کرنے جا رہے ہیں جن کو رمضان میں کھانے سے حوالے سے فکر لاحق رہتی ہے۔

اگر وہ افراد درج ذیل ٹپس پر عمل کریں تو اس سے ان کا روزہ بھی بھرپور گزرے گا اوروزن بڑھنے کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔

٭ وہ افراد جو وزن کی وجہ سے پریشان ہیں ان کو چاہیئے کہ سحری اور افطاری میں جو کے آٹے کی روٹی اور سبزیاں کھائیں، اس کے علاوہ وہ لوگ گوبھی کو بطور سلاد استعمال کرسکتے ہیں۔

٭ان افراد کو چاہیئے کہ سرخ گوشت، مکھن، ماجرین اور بھینس کے دودھ سے اور ان سے بنی ہوئی چیزوں سے گریز کریں۔

٭ رمضان میں کھانے کے ساتھ سرکے کا استعمال لازماً کریں۔

٭ سحری میں 4 سے 5 گلاس پانی ضرور پئیں۔

٭ کھجور یا انجیر سے روزہ افطار کریں تو بہت اچھا ہے۔ اس کے علاوہ نماز کی ادائیگی کے بعد بغیر تیل کے بھنا ہوا گوشت کھا سکتے ہیں۔

٭ دہی بڑے، فروٹ چاٹ، بیسن کی روٹی وغیرہ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ بیکری آئٹمز اور میدے سے بنی چیزوں سے پرہیز کریں۔

٭ سموسوں، پکوڑوں سمیت تمام تلی ہوئی چیزیں کھانے سے گریز کریں، اس کے علاوہ چاول، چائے، کافی اور کولڈ ڈرنک وغیرہ بھی بالکل استعمال نہیں کریں۔

٭ پھل کھائیں ، خالص جوس سے گریز کریں۔ اگر جوس لینا چاہتے ہیں تو اس میں پانی ملاکے پئیں اور چینی بالکل نہیں شامل کریں۔

٭ افطار سے لےکے سونے تک کم از کم 6 گلاس پانی ضرور پئیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔