کیا آپ کاجو کے فوائد سے واقف ہیں؟

شائع 07 جون 2016 04:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کاجو بچوں اور بڑوں میں تقریباً سب کا ہی من پسند خشک میوہ جات میں سے ایک ہے۔ کاجو کا تعلق برازیل سے ہے اور پرتگالی 16ویں صدی میں بھارت لائے۔ کڈنی کی شکل کا یہ میوہ اپنے اند بے تحاشہ فوائد رکھتا ہے، جن میں سے چند درج ذیل ہیں

کینسرسے بچاؤ

cancer-ss

پرونتھو سائناڈنس اور کوپر کا متحمل کاجو کینسر سیلز کیخلاف لڑتا ہےاور کولون کینسر سے دور رکھتا ہے۔
مضبوط قلب

health-hearty

کاجو کا کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹ ہونا آپ کے دل کو بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔
مضبوظ ہڈیاں

bone-2

کیلشیئم کی طرح میگنیشیئم بھی ہڈیوں کی صحت کیلئے اہم ہے جو کاجو میں موجود ہے۔
وٹامنز سے لبریز

vitamins

وٹامنز سے لبریز کاجو آپ کو سائیڈرو بلاسٹک انیمیا ،پیلاگراوغیرہ سے محفوظ رکھتے ہیں۔
خوشگوار نیند

sleeping-beauty

کاجو آپ کو پر سکون اور خوشگوار نیند دینے میں مدد دیتے ہیں۔

نوٹ:مزکورہ بالا تحریر محض معلوماتی ہے۔