سیف ایک اچھے والد ثابت ہو گئے

شائع 08 جون 2016 08:20am

saif-colaj

ممبئی:بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بچے اب بڑے ہوچکے ہیں ،ان کی بیٹی سارہ علی خان نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کیا ہے۔

سارہ کے تعلیم مکمل ہونے کی خوشی میں سیف نے انہیں ایک شاندار ڈنر دیا جس کے چر چے کئی روز تک میڈیا پر چھائےرہے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق سیف نہ صرف محبت کرنے والے والد ہیں بلکہ وہ اپنی بیٹی کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔

حال ہی میں ایک مقام پر چند بھارتی سیاح سارہ کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتے تھے ،لیکن سیف نے اپنی بیٹی کی ایک ذمہ دار والد کی طرح حفاظت کی اور اسے ان لوگوں سے بچایا۔

سیف نہیں چاہتے کہ جب تک ان کی بیٹی کی پہلی فلم ریلیز ہو وہ کسی قسم کی کوئی بھی تصویر بنوائے۔

واضح رہے کہ یہ کہا جارہا ہے کہ سارہ معروف ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ اپنی پہلی فلم کرنے جا رہی ہیں ۔