آرنلڈشوارزنگر اور جیمزکیمرون میں جھگڑا کیوں ہوا؟

اپ ڈیٹ 08 جون 2016 03:01pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

'ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے' کا ایک سین کاٹنے پر آرنلڈ شوارزنگر اور ڈائریکٹر جیمزکیمرون میں جھگڑا ہو گیا۔

'ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے' ٹرمینیٹر سیریز کے بہترین سیکوئل میں سے ایک ہے۔ جس میں آرنلڈ شوارزنگر کو ایک ولن سے ہیرو میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ لیکن 1991 میں باکس آفس پر راج کرنے سے پہلے اسے بہت سی تبدیلیوں سے گزرنا پڑا۔ فلم کا دورانیہ طویل ہونے کی بنا پر اس کے کئی سینز کو کاٹنا پڑا تھا۔

انہی کئی سینز میں سے ایک سین تھا جس میں سارا اور جان کونر T-800 (آرنلڈ شوارزنگر) کے دماغ کو نکالتے ہیں۔ اس سین کو کاٹنے پر آرنلڈ اور فلم کے ڈائریکٹر جیمزکیمرون میں کافی بحث ہوئی تھی۔

شوارزنگر نے بدھ کو نیو یورک میں  ہونے والے 'ٹرمینیٹر جینیسس' کی فین سکریننگ کے دوران کہا کہ 'مجھے جیمز کیمرون کے ساتھ ہونے والی وہ بحث یاد ہے جب میں نے جیمزکو کہا کہ فلم کا دورانیہ بہت ذیادہ ہے۔ جیمزنے کہا ٹھیک ہے ہم کچھ کرتے ہیں۔'

آرنلڈ نے مزید بتایا کہ 'کافی جدوجہد کے بعد جیمز نے ایک سین کاٹنے کا فیصلہ کیا جس میں میرا دماغ نکالا جاتا ہے۔ میں نے کہا کہ تم اس سین کو نہیں نکال سکتے یہ میرا پسندیدہ سین ہے۔ جس پر جیمزنے کہا کہ ہمیں اسے نکالنا ہی ہوگا تاکہ فلم کا دورانیہ کم کیا جا سکے۔ اس بات پر ہمارا جھگڑا بھی ہوا۔ آخر کار مجھے ہار ماننا پڑی اور وہ سین کاٹ دیا گیا۔'

ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے کا کاٹا گیا سین دیکھئے

https://www.youtube.com/watch?v=yeL0xdVTy_g&feature=youtu.be