عالیہ بھٹ کی شردھاکپور سے اختلافات ہونے کی تردید

شائع 08 جون 2016 03:31pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی: بولی وڈ کی خوب رو اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے اور شردھا کپور کے درمیان اختلافات کی افواہوں کے بارے میں کہا ہے کہ ان کے دل میں شردھا کیلئے کوئی دشمنی نہیں۔

ایک انٹرویو میں تیئس سالہ اداکارہ نے اپنے اور شردھا کپور کے درمیان اختلافات کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

عالیہ کا شردھا کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی منفرد اور وہ کافی متاثر کن ہیں۔

باغی فلم کی کامیابی کے جشن میں غیر حاضری کے متعلق عالیہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ان کی غیر حاضری کی وجہ ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں نہ کہ وہ شردھا کی وجہ سے وہاں نہیں گئیں۔

افواہوں کی مطابق عالیہ اور شردھا شائد جڑواں 2 میں ورون دھون کے مقابل کاسٹ کرلی جائیں۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

زی نیوز