جانئے وہ کون سی فلم ہے جسے شاہ رخ نے ابراہم کے ساتھ 13 بار دیکھا ہے

شائع 09 جون 2016 08:52am

srk600000

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ خان کا ان کے چھوٹے بیٹے ابراہم کے ساتھ والہانہ پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،وہ اپنے بیٹے سے بے انتہا پیار کرتے ہیں اور اس کیلئے کسی بھی وقت کچھ بھی کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔

شاہ رخ نے ایک انٹرویو کے دوران یہ بات بتا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ انہوں نے فلم 'فائنڈنگ نیمو'ابراہم کے ساتھ 13 بار دیکھی ہے۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق شاہ رخ نے ابراہم کی پسند ناپسند کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو 'اینی میٹڈ' فلمیں زیادہ پسند ہوتی ہیں اور ابراہم کو نیمو بہت پسند ہے۔

شاہ رخ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا آئیڈیا تھا کہ میں کام سے چھٹی لے کر اپنا سارا وقت  بچوں کے ساتھ گزاروں گا ،اور میرا وقت نیمو دیکھتے ہوئے،چپس اور کولا پیتے ہوئے گزرا ہے۔

ابراہم کو یہ فلم اتنی زیادہ پسند ہے کہ ہم نے 5 دنوں میں 13 بار اس فلم کو دیکھا ہے ،ابراہم کا دل ہی نہیں بھرتا اور وہ اسے بار بار یکھنے کی فرمائش کرتا ہے،لہٰذا مجھے بھی یہ فلم بار بار دیکھنی پڑی۔

یہ سب جان کر آپ کو نہیں لگتا شاہ رخ دنیا کے سب سے اچھے والد ہیں؟