احتساب کے نعرے انتقام لینےکے لئے لگائے جارہے ہیں،پرویز رشید

اپ ڈیٹ 24 جون 2016 06:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے احتساب کے نعرے انتقام لینے کیلئے لگائے جا رہے ہیں ،سڑکوں پرآکرجمہوریت کا پہیہ روکا گیا توملک کونقصان ہوگا۔

راولپنڈی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ترقی کاعمل روکنےکی کوشش کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں،رکاوٹیں وہ لوگ کھڑی کررہےہیں جنہیں انتخابات میں شکست کاخوف ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ احتساب کے نعرے انتقام لینے کیلئے لگائے جا رہے ہیں،آئندہ انتخابات میں الزامات اور خدمات کی سیاست کا فیصلہ ہوگا۔2018کےانتخابات میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ترقی کےعمل کو روکنےسے پاکستان کانقصان ہوگا،،سڑکوں پرانتشار پھیلاکرمسلم لیگ(ن)کوکام کرنےسےروکاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلےدورکےمقابلےمیں آج لوڈشیڈنگ میں کمی ہے،2017تک10سے12ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرلی جائےگی،توانائی بحران پر قابو پانے سے مہنگائی کم سےکم سطح پرآجائےگی، سستی بجلی سےبلوں میں کمی آئےگی اور عوام کوفائدہ ہوگا۔

پرویزرشید نے کہا کہ آمریت سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،دورآمریت میں ہی پاکستان دولخت ہوا،سیاستدانوں اور صحافیوں نے یکساں جدوجہدسےآزادی حاصل کی۔