تربت ،دادو:درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
فائل فوٹوتربت :تربت اوردادومیں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے مون سون کی بارشیں باقاعدہ شروع ہو جائیں گی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی زیادہ ترعلاقوں میں یہی صورتحال برقراررہے گی تاہم آج شام اوررات کے وقت میر پورخاص،سکھر، بہاولپور،کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہوجائیں گی،سب سے زیادہ بارشیں پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوااور کشمیرمیں ہونے کی توقع ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔