پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما وزیر اعظم کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرانے گئے تو انہیں مرکزی گیٹ پر روک دیا گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کے ایڈ یشنل سیکرٹری رہنماؤں کو اندر لے گئے اور پی ٹی آئی نے 72 صفحات پر مشتمل ریفرنس جمع کرایا۔
وزیراعظم کے خلاف نااہلی کاریفرنس جمع کرانے والے وفد میں نعیم الحق یاسمین راشد عندلیب عباس سید اللہ نیازی شامل تھے قانونی ماہرین کی ٹیم بھی ہمراہ تھی۔
ریفرنس جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے سپریم کورٹ اور عدالتوں سے اپیل ہے کہ الیکشن سے متعلق کیسز کے جلد فیصلے کئے جائیں۔
پی ٹی کی یاسمین راشد نے کہا کہ ایسے تمام شواہد موجود ہیں جس وزیر اعظم نا اہل ہو سکتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔