امجد صابری قتل ،اویس شاہ کا اغواء،جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

شائع 24 جون 2016 04:38pm
jit_image فائل فوٹو

کراچی :سندھ حکومت نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مغوی بیٹے کی بازیابی اور امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امجد صابری کے قاتلوں کی اطلاع پر پچاس لاکھ روپے انعام بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری سیکیورٹی اداروں کیلئے بڑے ٹاسک بن گئے۔

حکومت سندھ بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے متحرک ہو گئی۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بہت کم ہے،کیمروں کا سطحی معیار بھی جرائم کی سرکوبی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کو جی ایس ایم موبائل لوکیٹرز کی خریداری کیلئے این او سی نہ دیئے جانے کا شکوہ بھی کیا۔ دوسری جانب اویس شاہ کے اغوا کے واقعہ پر عہدے سے ہٹائے جانے والے ایس ایس پی ساوٴتھ کو بحال کردیا گیاکیونکہ اس معاملے میں کوتاہی ایس پی کلفٹن کی پائی گئی ہے۔