ایان علی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے نئی درخواست
فائل فوٹو
کراچی :سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے کے خلاف نئی درخواست دائر کردی۔
ایان علی کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائرکی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پرای سی ایل سے نام نکال کراسی روز پندرہ جون کودوبارہ شامل کرلیاگیا۔
ماڈل ایان علی کاکہنا ہے کہ آیف آئی اے انسپکٹر اعجاز قتل کیس کے سلسلے میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا جبکہ ان کانام مقدمہ میں شامل نہیں ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنا وفاقی حکومت کی بدنیتی ہے۔ وزارت داخلہ نے پرویزمشرف کا نام اسی روز ای سی ایل سے نکالا اور انہیں باہر جانے کی اجازت دی جبکہ ان کے خلاف کئی مقمدمات زیر التواتھے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔