کراچی:رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن،9 افراد گرفتار

شائع 25 جون 2016 05:40am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کرکے دو ڈاکوؤں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی میں سی ٹی ڈی نے امجد صابری کے قاتلوں کی تلاش میں چھاپہ مارکر ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

 ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اہم ثبوت ملے ہیں کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ادھر رینجرز نے ابوالحسن اصفہانی کے علاقے میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔زیرحراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 منگھوپیر پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ میں گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا،نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔