پری مون سون  بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے ختم ہورہا ہے،محکمہ موسمیات

شائع 25 جون 2016 06:03am

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری قبل از مون سون بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے ختم ہورہا ہے ۔

ملک میں  مکمل مون سون سلسلہ آئندہ ہفتے شروع ہوگا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلہ آنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض مقامات پر آئندہ دو سے تین روز میں پری مون سون بارشیں ہوں گی جس کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

 بحیرہ عرب کی مرطوب ہوائیں بالائی پنجاب اور کشمیر میں داخل ہونے لگی ہیں ،آئندہ ہفتے ملک میں مون سون کی دو بارشیں متوقع ہیں۔

 آئندہ بدھ اور جمعرات کو راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،  فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔

 آئندہ ہفتے بدھ سے جمعہ تک مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کی مون سون بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلے آنے اور بعض بڑے شہروں میں بھی پانی چڑھ آنے کا امکان ہے۔