لاہور: مفتی عبدالقوی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

شائع 25 جون 2016 09:11am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور کی مقامی عدالت نے مفتی عبدالقوی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج حامد حسین نے درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار مشتاق نعیمی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مفتی عبدالقوی نے ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر بنوانے کیساتھ غیر اخلاقی گفتگو بھی کی۔

جس سے بطور مفتی انہوں نے اسلام کے تشخص کو مجروح کیا ہے۔مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کیساتھ ویڈیو سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

عدالت مفتی عبدالقوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم جاری کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دائر درخواست پر مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا حکم دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔