اویس شاہ کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق درخواست دائر

شائع 25 جون 2016 09:12am

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں اویس شاہ کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق درخواست دائرکردی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سماجی کارکن عمران شہزاد کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اویس شاہ کی بازیابی میں ناکام ہوگئے ہیں ،عدالت وزیراعلیٰ سندھ کو مستعفیٰ ہونے کا حکم دے۔

درخواست میں اویس شاہ کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل اوراس معاملے پرخبروں کی نشرواشاعت پر پابندی کامطالبہ کیا گیا۔

درخواست میں حکومت کوامجد صابری کے اہلخانہ کومعاوضہ دینےاورقاتلوں کی گرفتاری کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی۔