کراچی میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کی پیشگوئی
فائل فوٹو
کراچی :کراچی میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔فی الحال کراچی میں موسم گرم ہے اوردرجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لیکن شہری زیادہ پریشان نہ ہوں کیونکہ اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کراچی میں پیر سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے ،لیکن جہاں یہ گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے وہیں انتظامیہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی۔یہ رحمت زحمت نہ بن جائے اس حوالے سے نالوں کی صفائی کا کام جون کے آغاز سے ہی شروع کردیا گیا تھایہ کام کہاں تک پہنچا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔