کراچی،حیدرآباداورسکھرمیں 3روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
فائل فوٹوکراچی:یوم شہادت حضرت علی کے موقع پرامن و امان کے پیش نظر کراچی،حیدرآباد اور سکھر میں تین روزکیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی،حیدرآباد اورسکھر میں 26 جون سے 28 جون تک ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار،صحافی،ضعیف العمرافراد،خواتین اور بچے پابندی سے مستثنا ہوں گے ۔
پولیس کو بھی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ پابندی کی خلاف ورزی پرگرفتارہونے والے افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب یوم علی کے موقع پر کراچی میں جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جارہا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔