چوہدری نثار کی مرحوم امجد صابری کی والدہ سے ملاقات،ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں نامعلوم قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے وفاقی وزرا اور عہدیدران مرحوم کے گھر پہنچے ۔
امجد صابری کے قتل نے وفاق کو بھی ہلا کر رکھ دیا،چیئرمین سینیٹ، وزیرداخلہ، وزیراطلاعات، گورنرسندھ
وفاقی حکومت کے عہدیداران امجد صابری کے گھر پہنچے۔
چوہدری نثار نے مرحوم امجد صابری کی والدہ سے ملاقات کی۔ان سے بیٹے کے قتل کی تعزیت کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا، گرفتار کیا جائے گا۔امجد صابری کے قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی بھی معروف قوال کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔سینیٹرشاہی سید اور سعیدغنی بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں رضاربانی کا کہنا تھا کہ امجدصابری سے ذاتی تعلق تھا۔انکا فن لوگوں کےدلوں اورذہنوں میں موجود رہےگا۔
وفاقی وزیرپرویزرشید بھی امجدصابری کی رہائش گاہ پہنچے۔جہاں انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔
میڈیا سے گفتگو میں پرویزرشیدکا کہنا تھا کہ امجدصابری کو بدی کی قوتوں نے نشانہ بنایا۔
وفاقی حکومت کے نمائندوں نے امجد صابری کے بچوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔