سندھ اسمبلی : مالی سال 17-2016کا بجٹ اورفنانس بل منظور

شائع 26 جون 2016 04:46pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال 17-2016 کیلئے آٹھ کھرب انہترارب دس کروڑروپےسے زائد کا بجٹ اورفنانس بل کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

سندھ کے سینئروزیرخزانہ مراد علیہ شاہ نے نئے مالی سال 17-2016کیلئے آٹھ کھرب انہترارب دس کروڑروپے کے مطالبات زرکی منظوری کیلئے ایوان میں پیش کئے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے گورنر،وزیراعلیٰ ہاوس،سندھ سیکرٹریٹ اورشاہانہ حکومتی اخراجات سمیت غیرترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کیلئے سات سوسے زائد تحاریک پیش کیں جو کثرت رائے کی بنیاد پرمستردکردی گئیں۔

ایوان نے مالی سال 17-2016کیلئے آٹھ کھرب انہترارب روپےسے زائد کا بجٹ کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

اس سے قبل ایوان نے مالی سال 16-2015 کیلئے چوالیس ارب سترکروڑروپے سے زائدکاضمنی بجٹ بھی کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

اپوزیشن نے بجٹ منظورکرنے کے طریقہ کار پرشدیداحتجاج ریکارڈ کرایا۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے بجٹ کی منظوری پرتمام ارکان کا شکریہ اداکیا اورکہا کہ حکومت سندھ بجٹ تقریرمیں ہونے والے تمام اعلانات اورپروگرامزپرعملدرآمد کرائے گی۔