راولپنڈی:یوم شہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس برآمد
فائل فوٹوراولپنڈی :راولپنڈی میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوا، اور امام بار گاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوا،اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
راولپنڈی میں یوم شہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مبارک بانوموہن پورہ سے برآمد ہوکرکشمیری بازار،فوارہ چوک،بنک چوک،ٹرنک بازار سے ہوتا ہوا سحری کے وقت امام بارگاہ کرنل مقبول میں اختتام پذیرہوا۔
ٹی این ایف جے کے سربراہ آغا حامد علی شاہ موسوی تبرکات کی زیارت اورجلوس کی قیادت کررہے تھے۔
جلوس کے راستوں پرسبیل اورسحری کے انتظامات کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔
ابراہیم اسکاؤٹس کی جانب سے زنجیرزنوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی جبکہ جلوس کے روٹس پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کرکے ملحقہ راستوں کو سرشام ہی کنٹینرلگا کربند کردیا گیا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔