عالمی مالیاتی فنڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا

اپ ڈیٹ 27 جون 2016 09:35am
منظوری کی صورت میں 51 کروڑ ڈالرکی رقم ملنے کا امکان ہے - فائل فوٹو منظوری کی صورت میں 51 کروڑ ڈالرکی رقم ملنے کا امکان ہے - فائل فوٹو

واشنگٹن:پاکستان کے لیے قرضے کی نئی قسط کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا، منظوری کی صورت میں 51 کروڑ ڈالرکی رقم ملنے کا امکان ہے  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22ارب ڈالرسے تجاوزکرجائیں گے   ۔

 وزارت خزانہ حکام کےمطابق ،گزشتہ ماہ دبئی میں  ہونے والے جائزہ مذکرات میں آئی ایم ایف نے  پاکستان کے معاشی اشاریوںپراطمینان کا اظہارکیا گیاتاہم  نئی قسط کی منظوری کے لیےآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا۔

https://youtu.be/h7yA-z1gOG8

 جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے  بعد قرضے کی نئی قسط کے اجرا کا فیصلہ ہوگا ،قسط کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو51کروڑ ڈالرکی رقم 30 جون تک ملنے کا امکان ہے۔

جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بارزرمبادلہ کے ذخائر22 ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض پروگرام کے تحت آخری جائزہ مذکرات آئندہ ماہ یا اگست کے اوائل میں متوقع ہیں جس کے بعد ستمبر میں قسط کی منظوری کے بعد یہ پروگرام ختم ہوجائے گا ۔