لاہور: ڈاکٹروں کی کمی کے باعث عملہ علاج معالجہ کرنے لگا
ٹی ایچ کیو غازی آباداسپتال میں سوئپر نے ڈاکٹری کے فرائض سرانجام دینا شروع کردئیے - فائل فوٹولاہور:لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث عملہ علاج معالجہ کرنے لگا،ٹی ایچ کیو غازی آباداسپتال میں سوئپر نے ڈاکٹری کے فرائض سرانجام دینا شروع کردئیے۔
سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور کمی کے باعث ماتحت عملہ مرہم پٹی کے فرائض تو سرانجام دیتا آیا ہی ہے لیکن اب فریکچر اور زخموں پر ٹانکے لگانا بھی شروع ہوگیا۔
https://youtu.be/KqefsS8qWZ8
لاہور کے ٹی ایچ کیو غازی آباد ہسپتال میں وارڈ بوائے مریض کے سر پر ٹانکے لگانے لگاجبکہ دوسری فوٹیج میں وہی وارڈ بوائے ہسپتال میں سوئپر کے فرائض بھی انجام دے رہا ہے۔
دس کروڑ کی لاگت سے بننے والا ٹی ایچ کیو غازی آباد ہسپتال بیس بستروں پر مشتمل ہے جس میں 6 ڈاکٹروں کی ڈیوٹیزلگائی گئی جو کہ عرصہ سے غیر حاضر ہیں،تاہم اس معاملے پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ڈوالفقار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی انکوائری کی جائے گی اور فوری طور پر طبی عملہ فراہم کیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔