پی پی کا وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر

شائع 27 جون 2016 01:45pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کردیا ۔

ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے اسلئے ان کو نااہل قرار دیا جائے ۔ریفر نس میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرا عظم نے اپنے اور اپنے بچوں کے اثاثے چھپائے ۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے نہ صرف اپنے آمدنی کے گوشوارے غلط جمع کرائے بلکہ غیرقانونی ذرائع سے بھی پیسہ بیرون ملک بھجوایا ہے ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی پی کی جانب سے یہ ریفرنس پاناما لیکس پر ٹی او آرز سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں کسی لائحے عمل پر متفق نہ ہونے کے بعد کیا گیا ہے اور اس مرتبہ پی پی وزیر اعظم نواز شریف کو کسی بھی قسم کی سہولت دینے کی حامی بھی نہیں ہے ۔